ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ہندوستان، ایران سے تیل خریدنا جاری رکھناچاہتا ہے:جرمن افسر

ہندوستان، ایران سے تیل خریدنا جاری رکھناچاہتا ہے:جرمن افسر

Thu, 19 Jul 2018 20:06:59    S.O. News Service

تہران؍نئی دہلی،19جولائی(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)جرمنی کے نائب وزیر خارجہ نیلج اینن نے کہا کہ ہندوستان ، جوں کا توں ایران سے تیل خریدنے کا خواہاں ہے۔ایک رپورٹ کے مطابق جرمنی کے نائب وزیر خارجہ نیلج اینن نے تہران کے خلاف پھر سے پابندی لگانے کی واشنگٹن کی پالیسیوں پر تنقید کرتے ہوئے ہندوستان کی طرف سے ایران کے تیل کی خریداری کے اعلان کو بہت ہی اہم موضوع قرار دیا ہے۔ جرمن نائب وزیر خارجہ نے زور دیا ہے کہ تمام ممالک کو ایران کے خلاف امریکی پابندیوں سے مقابلے کے لئے مالیاتی اقدامات کے بارے میں توجہ مرکوز کرنا چاہئے۔ان کا کہنا تھا کہ ایران کے ساتھ کمپنیوں کے تعاون کے لئے زمین ہموار کرنے کیلئے مناسب مالی وسائل پیدا کرنا پیچیدہ کام ہے لیکن ضروری ہے۔واضح رہے کہ 14جولائی 2015 کو ویانا میں اسلامی جمہوریہ ایران اور گروپ پانچ کے درمیان جوہری معاہدے پر دستخط ہوا تھا لیکن امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ ایران پر بے بنیاد الزام عائد کرکے آٹھ مئی 2018 کواس بین الاقوامی معاہدے سے نکل گئے اور انہوں نے حکم دیا ہے کہ 90سے 180 دن کے اندر ایران پر دوبارہ پابندی لگا دیئے جائیں گے۔
 


Share: